سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ٹریفک حادثے میں جاں بحق
اسلام آباد:چکري کے قريب موٹروے پر ٹريفک حادثہ میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف خالد شمیم جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان موٹروے کے مطابق راولپنڈی میں چکری انٹر چینج کے قریب موٹروے پر جنرل (ر) خالد شمیم وائیں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔
حادثے میں خالد شمیم کے بیٹے سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خالد شمیم چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔ سماء
pak army
TRAFFIC ACCIDENT
MOTORWAY POLICE
تبولا
Tabool ads will show in this div