شاہ محمود قریشی کے بیٹے کا ولیمہ ایسی جگہ کیوں؟

Dec 30, 2017

ملتان:شادی بیاہ ودیگر تقریبات کے لیے شادی ہال مختص ہوتے ہیں نہ کہ کسی تعلیمی درسگاہ کا گراؤنڈ لیکن لگتا ہے کہ ہمارے سیاسی لیڈران کے لیے سب جائز ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے کا ولیمہ کسی شادی ہال کے بجائے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اسپورٹس گراؤنڈ میں رکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پرشاہ محمود قریشی کے بیٹے مخدوم زادہ محمد زین حسین قریشی کی دعوت ولیمہ کا کارڈ سامنے آیا ہے۔

دعوت ولیمہ چودہ جنوری سال 2018 بروز اتوار کوہوگی جس کے لیے دوپہر ایک بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی کے اسپورٹس گراؤنڈ میں چھٹی کے روز ولیمہ شاید اسی لیے رکھا گیا ہے کہ وی آئی پی پروٹوکول کے باعث طلباء کی تعلیم کا ہرج نہ ہو، مہمان چھٹی کے روز دعوت اڑائیں اور چلے جائیں۔ سماء

PTI

Bahauddin Zakariya University Multan