ویرات کے ساتھیوں نے انوشکا کا نام بدل دیا

نئی دہلی: بھارتي کرکٹرز نے اپنے ساتھي ويرات کوہلي کي نئي نويلي دلہنيا اداکارہ انوشکا شرما کا نام ہي بدل ڈالا۔

 گيارہ دسمبرکواٹلي ميں شادي کے بندھن ميں بندھنے والے ويرات اورانوشکا 21دسمبر کو نئي دہلي اور 26 دسمبر کوممبئي ميں شادي کا استقباليہ دينے کے بعد ان دنوں جنوبي افريقہ روانہ ہو گئے ہيں۔

ممبئي کے تاج گرينڈ ہوٹل ميں ہونے والے استقباليے کي تصاويرشيئرکرتے ہوئے بھارتي کرکٹرزنے بھابھي کا نام انوشکا سے روزي کرديا۔

ويرات کوہلي کے عزيزترين دوست کرکٹر يوراج سنگھ نے انسٹاگرام پيج پر دونوں کے ليے دعائيہ کلمات لکھے ۔ يوراج نے لکھا کہ چيکو اورروزي پابي کے ليے ڈھير سارا پيار۔

 

سماجي رابطوں کي ويب سائٹ ٹوئٹر پر بھي يووراج سنگھ نے اپنے پيغام ميں پنجابي زبان کے تڑکے کے ساتھ لکھاکہ ''ساڈي روزي پابي افيشل ناؤ''۔

لگتا ہے يووراج سنگھ کو فلم ''ممبئي ويلوٹ'' بہت پسند آئي تھي کيونکہ اس ميں انوشکا کا نام روزي ہي تھا ، يہ الگ بات ہے کہ باکس آفس پر يہ فلم فلاپ ثابت ہوئي تھي۔

YuvrajSingh

Tabool ads will show in this div