یمن تنازع، سعودی سرحدی صوبہ نجران میں فورسز تعینات

اسٹاف رپورٹ

ریاض : یمن سے ملحق سعودی عرب کے سرحدی صوبہ نجران میں فورسز تعینات کردی گئی، یمن میں حوثی باغیوں پر شدید آرٹلری حملے کئے جارہے ہیں۔

سعودی فوج کو یمن کے سرحدی گاؤں کی طرف سے ہلکی پھلکی فائرنگ کا سامنا ہے، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال قابو میں ہے، کبھی کبھی فائرنگ کا تبادلہ ہوتا ہے۔

دوسری طرف یمن کے حساس شہروں میں سرکاری فوج اور حوثی باغیوں میں جھڑپیں جاری ہیں، سعودی عرب کی جانب سے مسلسل 3 ہفتوں سے فضائی حملوں کے بعد معزول صدر علی صالح کے فوجی یونٹس آہستہ آہستہ ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔ سماء

pipeline

Tabool ads will show in this div