بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، کشمیری مظاہرین پر لاٹھی چارج، 14 زخمی

ویب ایڈیٹر

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں نکلنے والی ریلی پر شیلنگ اور لاٹھی چاج کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے، کشمیری رہنماء کا کہنا ہے کہ حریت پسندوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی انتہا کردی، غاصب فورسز نے مظاہرہ کرنے والے کشمیریوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کردیا، 14 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

میرواعظ عمرفاروق کی قیادت میں ہزاروں کشمیری حریت رہنماء مسرت عالم کی گرفتاری کیخلاف سری نگر میں احتجاج کررہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسرت عالم نے کشمیریوں کی ایک بڑی ریلی میں پاکستانی پرچم لہرایا، شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلگ شگاف نعرے لگائے جس کے بعد بھارتی غاصب فورسز نے انہیں گرفتار کیا گیا جبکہ سید علی گیلانی کو بھی ان کے گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ سماء

زخمی

vote

registered

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div