سرپرائز کا وعدہ پورا کردیا، سابق صدر عدالتوں کا احترا کرتے ہیں، احمد رضا قصوری

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : پرویز مشرف کی عدالت میں پیشی کے بعد احمد رضا قصوری بھی سینہ تان کر سامنے آگئے، بولے سرپرائز کا وعدہ پورا کردیا، سابق صدر کی پیشی سے ثابت ہوگیا کہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔


سابق صدر پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں آخر کار آج پیش ہوگئے، پیشی کے بعد سابق صدر کے وکلاء نے صحافیوں کو بریفنگ دی، احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکل پرویز مشرف نے عدالت کا احترام ثابت کردیا۔


سابق صدر کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ پرویز مشرف اسپتال سے ڈسچارج ہوئے بغیرعدالت پہنچے۔


وکلاء کا کہنا تھا کہ سابق صدر بیماری کے باوجود عدالت میں پیش ہوئے ایمبولینس بھی ساتھ ساتھ چل رہی تھی، پرویز مشرف کو عدالت میں پیش ہونے پر کوئی تحفظات نہیں تھے۔ سماء

کا

birthday

Bahawalpur

johnson

european

heroes

shaukat

Tabool ads will show in this div