بھارتی مظالم کیخلاف وادی کشمیر میں مکمل ہڑتال

ویب ایڈیٹر:

سری نگر : بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوانوں کی شہادت اورحریت رہنما مسرت عالم کی گرفتاری کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل شٹرڈاؤن ہے۔ آج بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوگیا۔

بھارتی فوج کی دہشت گردی کے خلاف کشمیریوں نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے پوری وادی کی دکانیں اور بازار بند کردیے۔ مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی کال حریت کانفرنس کے چیئرمین علی گیلانی نے دی ۔ کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف ریلی نکالی تو بھارتی فوج پھربربریت پر اترآئی اور نہتے شہریوں پر گولیاں برسا دیں جس سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہو گیا۔

بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشتگردی کی تازہ لہراُس وقت اٹھی تھی جب مقبوضہ وادی میں سبزہلالی پرچم لہرایا گیا اور نئی دلی سرکار کے سینے پر سانپ لوٹ گئے۔ پاکستان نے بھارتی حکومت سے وادی کشمیر میں مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سماء

Tabool ads will show in this div