لیاری میں عزیر بلوچ گینگ کا کمانڈر مارا گیا

کراچی : کراچی کے علاقے کھارادر میں پولیس سے مقابلے میں گینگ وار کمانڈر مارا گیا، مُلزم 40 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔

کھارادر میں گزشتہ رات پولیس سے مقابلے میں گینگ وار کمانڈر عمر کچھی ہلاک ہوا، مُلزم نے ایک سال سے عزیر بلوچ گینگ کی کمانڈ سنبھالی ہوئی تھی، عمر کچھی 30 افراد کے قتل، دستی بم حملوں اور بھتہ خوری سمیت 40 کیس میں مفرور تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مُلزم کی ہلاکت کے بعد وصی اللہ لاکھو کو گروپ کا کمانڈر بنادیا گیا ہے۔ سماء

Encounter

Liyari Gang War

Uzair Balooch

Commander Killed

Tabool ads will show in this div