چینی صدر کی پاکستان آمد، بھارت غم میں ڈوب گیا

اسٹاف رپورٹ

نئی دہلی : چينی صدر کی پاکستان آمد، شاندار استقبال، اربوں ڈالرز کے معاہدے اور پھر پر وقار الوداع پر بھارت ميں صف ماتم بچھی ہوئی  ہے، پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والے ميڈيا کو بھی پاک چين دوستی کی سرخيوں کو اپنی خبروں ميں جگہ دينی پڑی۔

ہماليہ سے بھی اونچی پاک چين دوستی، چينی صدر کی آمد پر پاکستان ميں جشن تو بھارت ميں غم، اربوں ڈالرز پاک چين معاہدوں پر بھارت کے جيسے تن بدن ميں آگ لگی ہے، بھارتی وزيراعظم نريندر مودی بھی اس تاريخی دورے سے کچھ خاص خوش نہيں اور تو اور بھارتی تجزيہ کار بھی پاکستان کيخلاف زہر اگلنے سے باز نہ رہے، بولتے ہیں چين پاکستان کا استعمال کرے گا، بھارتی سرکار نوٹس لے۔

ايک اور دل جلے تجزيہ کار نے اقتصادی راہداری منصوبے کو بھارت کے خلاف سازش ہی قرار دے ڈالا۔ نرالی منطق جھاڑتے ہوئے بولے کہ بھارت کو گھيرنے کی سازش ہے۔

ہر قدم پر پاکستان کیخلاف پروپيگينڈا کرنیوالا بھارتی ميڈيا نے پھر اپنا جارحانہ انداز اپنایا ہوا ہے، اخبارات ميں دل پر پتھر رکھ پر پاک چين دوستی کی سرخيوں کو جگہ دی۔ سماء

birthday

woods

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div