معزول مصری صدر محمد مرسی کو 12 ساتھیوں سمیت 20 سال قید کی سزا

اسٹاف رپورٹ

قاہرہ : مصر کی عدالت نے معزول جمہوری صدر محمد مرسی سميت اخوان المسلمون کے 12 رہنماؤں کو مظاہرين کے قتل کے الزام ميں 20 سال قيد کی سزا سنادی۔

معزول جمہوری صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمون کے 12 رہنماؤں کو قاہرہ کی عدالت ميں پيش کيا گيا، پريذائيڈنگ جج احمد يوسف کے مطابق  دسمبر 2012ء ميں سابق صدر محمد مرسی نے حکومت مخالف مظاہرين کو مبينہ طور پر ہلاک کرنے کا حکم ديا۔

جج نے محمد مرسی اور رفقاء کی ناقابل ضمانت گرفتاری کو توسيع ديتے ہوئے 20 سال قيد کی سزا سنادی۔

اخوان کے سينیئر رہنماء امر دراغ نے عدالتی فيصلہ حکومتی سازش قرار ديا، انہوں نے کہا يہ فيصلہ بنا کسی ثبوت ديا گيا، عدالتی حکم جمہوريت کی عمر قيد کا فيصلہ ہے۔ سماء

birthday

kirkuk

retires

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div