بغداد، داعش سربراہ ابوبکر البغدادی فضائی حملے میں زخمی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


بغداد : عراق ميں امريکی فضائيہ کی بمباری ميں داعش سربراہ ابو بکر البغدادی زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کي سرحد کے قريب حملہ اٹھارہ مارچ کو داعش کے سينیر رہنماؤں کے اجلاس کے دوران کيا گيا، جس ميں ابوبکر البغدادي شدید زخمي ہوا، تاہم البغدادي کي حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

سفارتی ذرائع اور عراق کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نشانہ بنائے جانے والے قافلے میں داعش کا سربراہ بھی موجود تھا، جو فضائی حملے میں شدید زخمی ہوا۔

برطانوی اخبار کے مطابق عراق کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوبکر البغدادی کے زخمی ہونے کے بعد داعش کے اعلیٰ عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں اس بات کا فیصلہ کیا جانا تھا کہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد تنظیم کی قیادت کون سنبھالے گا تاہم داعش سربراہ کی حالت سنبھلنے کے بعد اس فیصلے کو موخر کردیا گیا۔ سماء

میں

زخمی

KESC

kunduz

Tabool ads will show in this div