امریکا کی یمن کو اسلحہ کی فراہمی پر ایران کو تنبیہہ
اسٹاف رپورٹ
نیویارک : امريکا نے ايران کو يمن ميں اسلحہ کی فراہمی پر خبردار کرديا، اوباما کہتے ہیں تہران کے اقدامات سے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
امريکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے يمن کو ديے جانے والے اسلحے سے خطے کی سلامتی کو شديد خطرات لاحق ہیں، اگر يمن کو اسلحہ کی فراہمی نہ روکی گئی تو بحری راستوں کی سلامتی خطرے میں پڑ جائیگی۔
امريکی صدر کا کہنا ہے يمن ميں موجود دہشتگرد صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مغربی ممالک پر حملوں کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔ سماء
اسلام آباد
decision
channel
تبولا
Tabool ads will show in this div