سردیوں میں بیماری سےبچاؤکاتوڑ

Dec 28, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/Desi-Yukkhni-Psh-MAZ-Pkg-28-12.mp4"][/video]

پشاور: سرديوں ميں سوپ اور گرم مشروبات تو پيے ہي جاتے ہيں ليکن پشاور کے لوگوں کا من پسند ايک ايسامشروب جو کہ نہ صرف مزے دار ہے بلکہ سردي کا توڑ بھي ہے۔

سردي آتے ہي خوش خوراک شہريوں کي بھوک کھل اٹھي۔ايسے ميں پشاوري پہنچے ديسي مرغ سے بني يخني کي دکان پرجہاں چسکياں لي جارہي ہيں گرما گرم يخني کي۔ کوئي روٹي کو يخني ميں ڈبو ڈبو کر کھائےتوکوئي انڈوں کے ساتھ مزے اڑائے۔

ملاوٹ کے اس دور ميں ديسي مرغ کي يخني کسي نعمت سے کم نہيں۔بچے بڑے اور بزرگ سب ہي کے لئے مفيد تصور کی جاتی ہے۔ پينےوالوں کے مطابق اس کےفائدےبےشمارہیں۔ سردي کا توڑ ہونے کے ساتھ صحت کے لئَےاکسيربھی ہے۔

خوشذائقہ مشروب کا پيالہ بيس روپے سے ساٹھ روپے تک دستياب ہے۔ سماء

HEALTH

Tabool ads will show in this div