ایم کیوایم کےٹارگٹ کلرکےسنسنی خیزانکشافات

 

کراچي: فرقہ وارانہ اور لساني ٹارگٹ کلنگ ميں ملوث ايم کيوايم کے ٹارگٹ کلر شفيع دھوبي کے سنسني خيز انکشافات سامنے آَگئے۔ دوسری جانب منہاج قاضی نے رئیس مما کے نیٹ ورک کے کئی ناموں سے پردہ ہٹا دیا۔

بڑے ٹارگٹ کلرکے بڑے انکشافات سنسنی خیزثابت ہوئے۔لسانی ٹارگٹ کلنگ کےلئے نائن زیرو پر بڑی بیٹھک لگی۔

ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر شفیع دھوبی نے انکشاف کیا کہ لیاری میں 8 لڑکوں کے گروپ نے لسانی اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی اوراسلحہ تنظیمی کمیٹی نے دیا۔ملزم شفیع دھوبی کراچی آپریشن کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے منہاج قاضی سے رئیس مما کے نیٹ ورک کی چھان بین شروع کردی گئی۔

منہاج قاضی نے رئیس مما کے نیٹ ورک کے کئی اہم ناموں سےپردا ہٹا دیا۔ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں گرفتار منہاج قاضی ملائیشیا میں مفروری کاٹ چکا ہے۔

رئیس مما کو بھی انٹرپول پولیس نےملائیشیا سےگرفتار کیا تھا۔  سماء

TARGET KILLER

Tabool ads will show in this div