ڈینگی بخارنے پنجاب میں چھ مزید افراد کی جان لے لی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر


لاہور: ڈینگی وائرس قابو میں نہیں آرہا ۔۔ بخار میں مبتلا مزید چھ افراد لاہور میں جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔۔ وائرس کی روک تھام کے لیے لاہور اور اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔


 ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی مچھر کے حملے زور پکڑتے جا رہے ہیں۔۔ لاہورميں شاد باغ کا رہائشی بیالیس سالہ جميل ، خدا بخش کالونی کی بتیس سالہ ميمونہ ، چوبُرجی کے قریب پی اینڈ ٹی کالونی کا پچپن سالہ مطاہر اور اٹھارہ  سالہ کاجل دم توڑ گئے ۔۔۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔لاہور ضلعی حکومت نے شہر میں فوری طور دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہے۔۔ جس کے تحت نجی لیبارٹریوں میں ڈینگی ٹیسٹ کی فیس نوے روپے مقرر کی گئی ہے۔ سڑکوں اور گلیوں میں گاڑیاں دھونے پر پابندی ہوگی ۔۔ کھلے مقامات پر پانی ذخیرہ کرنے اور سوئمنگ پولز کھولنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔


 اسلام آباد میں  چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ہے کہ دارالحکومت کے بیس علاقوں میں تیس ٹیمیں کام رہی ہیں اور لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے۔


گوجرانوالہ میں بھی ڈینگی کے حملے زور پکڑ گئے ، شہر میں مزید سات افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد تعداد تیس ہو گئی ہے۔ سماء

میں

کی

MQM

transport

Charlie Hebdo

internet

decade

Tabool ads will show in this div