آرکائیو
»
اوباما نے بھی سوشل میڈیا کے استعمال کو خطرہ قرار دے دیا
نیویارک : سابق امريکی صدر براک اوباما نے بھی سوشل ميڈيا کے بڑھتے ہوئے استعمال کو خطرہ قرار دے ديا، کہتے ہیں پیچیدہ معاملات کے بارے میں لوگوں کی سوچ اور سمجھ مسخ ہورہی ہے، معاشرے کو تقسیم در تقسیم ہونے سے بچانا ہوگا۔
سابق امریکی صدر براک اوباما سوشل ميڈيا کے بارے ميں کيا سوچتے ہيں؟، اپنے خيالات کا اظہار کرديا، بولے کہ سوشل ميڈيا تعصبات ميں اضافے کا سبب ہے۔
برطانوی شہزادے ہيری کو بی بی سی کیلئے انٹرويو ميں براک اوباما نے کہا کہ دور صدارت ميں کئی کام کرنا باقی تھے مگر موقع نہ مل سکا۔
اوباما نے سوشل ميڈيا کے بڑھتے ہوئے استعمال پر خدشات کا کھل کر اظہار کيا، کہا کئی پیچیدہ معاملات کے بارے میں لوگوں کی سوچ اور سمجھ مسخ ہو رہی ہے۔ مشورہ ديا کہ فکری ہم آہنگی کے راستے ڈھونڈے جائیں، بڑھتے ہوئے تعصبات کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔ سماء