پنچایتی بھیڑیے بن گئے، حوا کی بیٹی سے ایک ماہ تک زیادتی

Dec 27, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/FSD-Girl-Rape-27-12.mp4"][/video]

فیصل آباد : فیصل آباد میں پنچایتی بھیڑیے بن گئے، پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ پنچایت کے 3 لوگوں نے ایک ماہ تک زیادتی کی۔

انسان ہیں یا درندے، انصاف کے نام پر ظلم کی انتہاء کردی گئی، فیصل آباد میں پنچایتی بھیڑیے بن گئے، پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ پنچایت نے پسند کی شادی کرنیوالے لڑکے پر لڑکی کے اغواء کا مقدمہ کرایا اور پھر لڑکی کو ساتھ لے گئے۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنچایت کے 3 لوگوں نے ایک ماہ تک زیادتی کی، پنچایتی کی بیوی نے مجھے وہاں سے بھاگنے میں مدد کی۔ شوہر کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی تاندیانوالہ پولیس نے درخواست تو لے لی لیکن  کارروائی نہ کی، انصاف کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں۔ سماء

 

PUNJAB

GIRL

panchayat

Tabool ads will show in this div