یکم جنوری کو بینک بند رہیں گے
کراچی : بینک دولت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پیر یکم جنوری کو بینک تعطیل ہوگئی ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر یکم جنوری 2018ء کو بینک تعطیل کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔
چنانچہ تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے مائکرو فنانس بینک اس روز عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔ تاہم بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائکرو فنانس بینکوں کا تمام عملہ حسبِ معمول دفتر حاضر ہوگا۔ سماء