انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی، 2017 کا گولڈن ٹویٹ قرار
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کا اعلان 2017 کا گولڈن ٹویٹ قرار پا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی رواں سال شادی کی تقریبات کو جس طرح سب سی زیادہ مقبولیت حاصل رہی اسی طرح اب انوشکا شرما کے ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کا اعلان 2017ءکا گولڈن ٹویٹ بن گیا ہے ۔
یہ روں سال کی سب سے زیادی ری ٹویٹ بننے والی پوسٹ بن گئی ہے جس میں انوشکا کا کہنا تھا کہ آج ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا وعدہ کرتے ہیں، انہیں خوشی ہے کہ وہ یہ خبر آپ کے ساتھ شیئر کررہی ہیں اور یہ خوبصورت دن ان کی فیملی، مداحوں اور خیر خواہوں کی محبت اور دعاﺅں سے ہمیشہ یادگار اور خاص رہے گا، اور ہماری زندگی کے سب سے اہم سفر کا حصہ بننے پر آپ سب کے شکر گزار ہیں۔ سماء