ماضی کے حکمرانوں نے تعلیم کی بجائے ہتھیاروں کے حصول پرتوجہ دی

اسلام آباد: وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے تعلیم کی بجائے ہتھیاروں کے حصول پرتوجہ دی، موجودہ حکومت اعلی تعلیم کیلئے ہرضلع میں یونیورسٹی کیمپس بنا رہی ہے، 10ہزارسے زائد پی ایچ ڈی کے طالبعلموں کووظائف دیئے جا رہے ہیں ۔

اسلام آباد میں نیسٹ کی تقریب سے خطاب میں وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ زیادہ تربچیاں ضلع میں یونیورسٹیاں نہ ہونے سے اعلیٰ تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں، اب ہرضلع میں یونیورسٹیز کیمپس قائم کئے جا رہے ہیں، ماضی میں تعلیم کی بجائے ہتھیاروں کے حصول پرتوجہ دی جاتی رہی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں کے پاس کوئی ویژن نہیں تھا، ماضی میں امریکہ کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات رہے لیکن تعلیم کے میدان میں فائدہ نہ اٹھا سکے، امریکہ نے سپرپاورکا مقام اسلحے سے نہیں تعلیم کی بدولت حاصل کیا ۔

وزیرداخلہ ومنصوبہ بندی نے کہا کہ تعلیم کی وزارت صوبوں کے پاس ، ہائیرایجوکیشن کمیشن وفاق کے پاس ہے، ہائیرایجوکیشن کے ذریعے تعلیم کے لئے کام کررہے ہیں ۔ سماء

INTERIOR MINISTER

university

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div