گیلوے کو ٹوئیٹ کرنا مہنگا پڑ گیا

 ویب ایڈیٹر

لندن: برطانیہ میں انتخابات سے قبل بیان بازی کرکے خبروں میں آنے والے جارج گیلوے کو ٹوئیٹ کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بریڈ فورڈ کونسل نے جارج گیلوے پرالزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پولنگ ختم ہونے سے قبل ٹوئیٹ کے ذریعے ایگزٹ پول کے نتائج بتا کر الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ جارج گیلوے کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرادی گئی ہے۔

اب تک کے نتائج کے مطابق جارج گیلوے کو الیکشن میں واضح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سماء

woes

Tabool ads will show in this div