پشاور : دہشت گردوں کا فورسز پر حملہ، میجر شہید، جوابی کارروائی میں 3 ملزمان ہلاک

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


پشاور : پشاور کے نواحی علاقے میں دہشت گردوں نے فورسز کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں میجر جہانزیب شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 3 ملزمان بھی مارے گئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کے قریب فورسز کی گاڑی پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں میجر جہانزیب شہید ہوگئے۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد بھی مارے جبکہ فائرنگ کا تبادلہ اب بھی جاری ہے۔


پاک فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا ہے کہ پشاور کے شہادت پانے والے میجر جہانزیب کی عمر 31 سال تھی، وہ کرنل ریٹائرڈ نور محمد کے صاحبزادے تھے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جہانزیب اور ان کی فیملی ملتان کی رہنے والی ہے، شہید نے پسماندگان میں بیوہ، 2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔


پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں واقع ایک چیک پوسٹ پر بھی دہشت گردوں نے گزشتہ رات حملہ کیا جس میں ایک جوان مہراب شہید ہوا۔


واضح رہے کہ دہشت گردوں کے پے درپے حملوں کے باعث امن مذاکرات میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے اور حکومت نے طالبان سے غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ سماء

میں

کا

پر

ملزمان

tests

coach

pipeline

gifts

target

Tabool ads will show in this div