انتخابی نتائج سے ناخوش برطانوی عوام سڑکوں پر

ویب ایڈیٹر:

برطانیہ میں  انتخابی نتائج  سے ناراض لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ 75 فی صد لوگوں نے کنزرویٹو پارٹی کو ووٹ نہیں دیے پھر بھی ڈیوڈ کیمرون جیت گئے۔

ڈیوڈ کیمرون  کی مخالفت میں نعرے لگاتے ہوئے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب بڑھنے والے مظاہرین کی بڑی تعداد  کو روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی لیکن مشتعل مطاہرین نے پولیس پر بوتلیں اور خالی ڈبے پھینکے جس پر پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں کچھ افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کسی قیمت پر ڈیوڈ کیمرون کوآئندہ 5 سال کیلئے برداشت نہیں کرسکتے لہذا برطانیہ میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں۔ سماء

سے

ODIs

Pakistan Army

species

crimea

Tabool ads will show in this div