امریکا برف سے ڈھک گیا، نظام زندگی مفلوج

 

نیویارک : امريکا ميں سفيد کرسمس کا موسم چھاگيا، شمال سے وسطی رياستوں تک برف کے طوفان نے زندگی مفلوج کردی، سارے مناظر سفيد پڑگئے۔

اس بار کرسمس پر امريکا ميں برف کا موسم چھاگيا، شمال مشرق سے وسط مغرب تک طوفان آگيا، کئی کئی انچ برف کی تہيں بن گئيں، رياست مين ميں ايک فٹ تک برف پڑی۔

کرسمس کے موقع پر چھٹياں منانے کیلئے گھروں سے تفريح کيلئے نکلنے والے سفيد راستوں ميں پھنس گئے، نيو انگلينڈ اور بوسٹن ميں خوب برف پڑی، ہزاروں پروازيں مؤخر اور 200 کے قريب منسوخ ہوئيں، ہرجگہ برف ہٹانے کا کام جاری ہے، تقريباً 6 کروڑ کی آبادی سرد موسم کی زد ميں ہے۔ سماء

USA

SNOW FALL

Tabool ads will show in this div