پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، پی ایس پی سمیت 317 جماعتوں کو نوٹس جاری

اسلام آباد : قانونی قواعد پورے کیوں نہیں کئے، الیکشن کمیشن نے 317 سیاسی جماعتوں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے 2 لاکھ روپے رجسٹریشن فیس کی رسید اور کم از کم 2 ہزار کارکنوں کے کوائف جمع کرانا لازمی ہیں لیکن تحریک انصاف، ایم کیو ایم، پی ایس پی اور جماعت اسلامی سمیت 317 سیاسی جماعتوں نے ایسا نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن نے قانونی قواعد پورے نہ کرنے پر 317 سیاسی جماعتوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، سیاسی جماعتوں سے 15 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے،

الیکشن کمیشن پاکستان نے واضح کیا کہ جواب نہ دینے والی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔ سماء

 

ECP

PTI

JIP

political parties

show-cause notice

PSP

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div