ہمیں غریب اور امیر کے درمیان فرق ختم کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

Dec 26, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/Cm-Punjab-Speech-Passing-Out-Sohala-26-12.mp4"][/video]

لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اختلاف کوختم کرتے ہوئے ملک کی خاطر ہمیں متحد ہونا ہوگا۔

سہالہ پولیس کالج راولپنڈی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پولیس فورس میں نیاخون شامل کررہےہیں، دہشتگردی کیخلاف پنجاب پولیس کے1400افسران واہلکارشہیدہوئے،دہشتگردی کیخلاف پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف ہوگا تو سکون ملےگا، بےانصافی ہوئی تو بددعائیں ملیں گی، پنجاب پولیس کو ایک ڈسپلن فورس بننا ہوگا، پولیس والے تھانوں میں چورکو چوہدری نہ بنائیں۔ خدارا اس ملک کو مزید بکھرنے مت دیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اختلاف کوختم کرتے ہوئے ملک کی خاطر ہمیں متحد ہونا ہوگا، حکومت اورفوج کےاقدامات کی بدولت آج ملک میں امن قائم ہوا ہے، پنجاب حکومت نےجدید پولیسنگ پر2300ارب خرچ کیےہیں۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ خودمختارملک بننے کے لئے قربانی دینا پڑتی ہے، یہ مشکل ضرور ہے مگرناممکن نہیں۔ سماء

PUNJAB

PML N

PUNJAB POLICE

SHARIF FAMILY

Sahal

Sahala

Tabool ads will show in this div