شاہ سلمان کی کیمپ ڈیوڈ کانفرنس میں عدم شرکت، امریکا نے وضاحت کردی
اسٹاف رپورٹ
نیویارک : امریکا نے ایران امریکا تعلقات کے باعث شاہ سلمان کی کیمپ ڈیوڈ کانفرنس میں عدم شرکت کی خبر کی ترديد کردی۔
وہائٹ کے ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کے مطابق سعودی عرب نے کيمپ ڈيوڈ کانفرنس کے ايجنڈے پر خدشات کا اظہار نہيں کيا، شاہ سلمان کو ايران امريکا تعلقات پر کوئی تحفظات نہيں وہ ذاتی وجوہ کی بناء پر امريکا نہيںٕ آرہے۔
سعودی وفد ولی عہد محمد بن نائف کی قيادت ميں کانفرنس ميں شرکت کرے گا، اس کے علاوہ کويت، قطر، بحرين، اومان اور متحدہ عرب امارات کے وفود بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ سماء