کرد علیحدگی پسند تنظیم کے حملے میں 2 ترک فوجی شہید

Dec 26, 2017

استنبول : ترکی کے ضلع حقاری میں علیحدگی پسند تنظیم” پی کے کے“ کی جانب سے کئے گئے ایک حملے کے نتیجے میں 2 فوجی شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ضلع حقاری کے علاقے شمدینلی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران انھوں نے مسلح حملہ کر کے 2 فوجیوں کو شہید اور ایک کو زخمی کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زخمی فوجی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ترک فوج دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ کو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ سماء

kill

Turkish Soldiers

Tabool ads will show in this div