ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے تین اہلکار شہید

راولپنڈی : بھارت نے جاسوس کلبھوشن سے فیملی ملاقات کا بدلا دے دیا، لائن آف کنٹرول پر تین جوانوں کو شہید کر دیا۔

بھارت باز نہ آيا انساني ہمدردي کے جواب ميں دہشت گردي کردی ، را ايجنٹ کي اہليہ اور والدہ کي نئي دہلي پہنچنے سے پہلے کنٹرول لائن پر بلااشتعال گولياں برسائيں۔

آئي ايس پي آر کے مطابق بھارتی فوج نے راولا کوٹ میں رکھ چکری سیکٹر کو نشانہ بنایا، بھارتي فائرنگ سے تين جوان شہيد ايک زخمي ہوگيا ۔

پاک فوج کا منہ توڑ جواب دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں، فوج کی جانب سے دشمن کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ 2003 ميں ايل او سي پر جنگ بندي معاہدے کے بعد بھي بھارت دہشت گردي جاري رکھے ہوئے، آئے روز معاہدے کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے، بھارتي جارحيت کا يہ سلسلہ کب تک جاري رہے گا۔عالمي طاقتيں اس دہشت گردي کا نوٹس آخر کب ليں گي؟۔ سماء

Indian Soldiers

unprovoked fire

KULBHUSHAN JADHAV

Tabool ads will show in this div