فاروق ستار کو مصطفیٰ کمال کا ڈر
ايم کيو ايم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ جب ان کی امی ٹی وی پر آئی تھيں تو مصطفیٰ کمال نے ميری پارٹی کو ممی قومی موومنٹ کا نام ديا تھا، اب ميری بيوی اور بچياں آئی ہيں تو ڈر ہے کہيں بيگم قومی موومنٹ نہ بنا ديں، انہوں نے کہا ہم جسے نکاليں گے اُسے پتہ ہوگا کہ کيوں نکالا۔