نواز شریف نے کلبھوشن کیس کمزور کیا، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم ليگ کے سربراہ شيخ رشيد کہتے ہيں پاک فوج نے کلبھوشن کو گرفتار کرکے بھارت کو بے نقاب کیا لیکن نواز شریف نے کیس کمزور کردیا، جیسا کیس نواز شریف نے اپنا لڑا، ویسا ہی پاکستان کیلئے کلبھوشن کیخلاف بھی لڑنا چاہئے تھا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ایک بار پھر نواز شریف پر پھٹ پڑے، کہتے ہیں نواز شريف نے کلبھوشن کيس خراب کرديا، فوج نے گرفتار کرکے بھارت کو بے نقاب کيا، جيسا کيس اپنا لڑا، ايسا کلبھوشن کا بھی لڑنا چاہئے تھا۔

وہ بولے کہ دونوں بھائیوں نے رام اور شام کی فلم لگائی ہوئی ہے، ایک بھائی عدلیہ کے ساتھ ہے دوسرا گالی دیتا ہے، حدیبیہ کیس میں جان بوجھ کر شہبازشریف کو ریلیف دیا گیا، یہ کیس دوبارہ عدالت لے کر جارہا ہوں۔ سماء

Shaikh Rashid

Kulbhushan Yadev

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div