شاہینوں نے 2018 کے پہلے امتحان کی تیاریاں شرع کردیں

لاہور: شاہینوں نے سال دو ہزار اٹھارہ کے پہلے امتحان کی تیاریاں شروع کردیں۔دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قذافی اسٹیڈیم میں مختصر کیمپ کاآغاز ہوگیا۔ قومی ٹیم ستائیس دسمبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔

قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ نیوزی لینڈ کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔مختصر کیمپ کے پہلے دن فٹنس پر بھرپور توجہ دی گئی۔

فیلڈنگ کی خامیوں پر بھی کوچز نے کام کیا۔کیمپ میں شامل تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس میں حصہ لیا۔بیٹسمینوں نے نیٹ پر لمبا وقت گزارا۔ کوچزنے کیویز وکٹوں کو مدنظررکھتے ہوئے بلے بازوں کو ٹپس دیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ستائیس دسمبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔پانچ ون میچز کی سیریز کا پہلا میچ چھ جنوری کو کھیلا جائے گا۔ سماء

practice session

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div