یوم قائد پرآرمی چیف کی جانب سے خراج عقیدت

اسلام آباد: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر سپہ سالار نے جناح کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ کہتے ہیں قائد کے نظریات اور اقدار عمل کر کے ہی ہم پاکستان کو محفوظ اور مستحکم بنا سکتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کےٹوئٹر پیغام کے مطابق مسلح افواج یوم پیدائش پر بابائے قوم کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہیں ۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم کے انسانی اقدار، برابری، مساوات جیسے نظریات پاکستان کے قیام کی بنیاد بنے ۔

انہں نے کہا کہ قائد کے نظریات پر عمل کر کے ہی ہم پاکستان کو محفوظ اور مستحکم بنا سکتے ہیں۔ سماء

quaid e azam

general qamar javed bajwa

Tabool ads will show in this div