داعش نے شام کے تاریخی شہر پالمیرا پر قبضہ کرلیا
اسٹاف رپورٹ
دمشق : داعش نے شامی فوج اور اتحاديوں کے ساتھ شديد لڑائی کے بعد شام کے تاریخی شہر پالمیرا پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ايک ہفتے سے جاری لڑائی کے بعد داعش نے شہر کے مرکزی اسپتال اور جيل کے علاوہ شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پالمیرا شہر کے مشرقی حصے میں اب بھی جھڑپیں جاری ہیں، تاريخی شہر ميں جگہ جگہ دھوئيں کے گہرے بادل اٹھ رہے ہیں۔
شامی فوج نے داعش کے زير استعمال اسلحہ بھی قبضے ميں لے ليا، شديد لڑائی کے باعث لوگ شہر سے نقل مکانی کرچکے ہيں جبکہ دوسری صدی عیسوی میں تعمیر ہونے والی قديم عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔ سماء