شدید گرمی کی لہر،500 افراد ہلاک
اسٹاف رپورٹ
نئی دہلی : بھارت میں گرمی کی شدید لہر نے پانچ سو افراد کی جانیں لے لیں، کئی شہروں میں پارہ پچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
گرمی سے زیادہ ہلاکتیں جنوبی بھارت میں ہوئیں، جہاں لو لگنے سے سیکڑوں افراد چل بسے، بڑی تعداد میں متاثرین کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ الہٰ آباد میں اڑتالیس اور دہلی میں تینتالیس ڈگری پارے نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں۔ متاثرہ علاقوں میں سڑکیں سنسان ہیں، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ سماء