کابل کے سفارتی زون کے گیسٹ ہاؤس پر طالبان کا حملہ
ویب ایڈیٹر
کابل: افغان دارالحکومت کابل کے سفارتی زون کے گیسٹ ہاؤس پر طالبان نے رات گئے حملہ کیا، چھ گھنٹے تک علاقہ میدان جنگ بنا رہا، چاروں حملہ آورمقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
افغان سکیورٹی فورسزکا کہنا ہے کہ بھاری اسلحے سے لیس چار طالبان رات گئے کابل سفارتی زون وزیراکبرخان میں ایک گیسٹ ہاؤس پر حملہ آور ہوئے جس میں سے ایک حملہ آورنے داخلی دروازے پرخود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ چھ گھنٹے تک جاری رہا جس میں چاروں حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
کابل پولیس چیف نے کہا ہے کہ حملے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، گیسٹ ہاؤس میں مقیم اکثر افراد آسٹریلوی شہری ہیں۔
حملہ آوروں کے پاس مشین گنیں اوردودرجن سے زائد دستی بم تھے۔ سماء