پہلی چھ ملکی اسپیکرز کانفرنس سے چیئرمین سینیٹ کا دوٹوک خطاب

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/Raza-Rabbani-Speakers-Conf-Ptv-24-12.mp4"][/video]

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں ’’ دہشتگردی اور بین العلاقائی رابطے‘‘ کے عنوان سے پہلی چھ ملکی اسپیکرزکانفرنس کےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چئيرمين سينيٹ رضارباني نے امريکا پر واضح کرديا کہ پاکستان خود مختار رياست ہے کوئي ہميں نوٹس نہ دے۔

اسلام آباد ميں اسپيکرز کانفرنس سے چئيرمين سينيٹ نے اپنے پرزوراور دوٹوک خطاب میں کہا کہ امریکا پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان خودمختارریاست ہے، دوسروں سے نوٹس لینے کی عادت نہیں رہی چاہے وہ امریکا سے ہی کیوں نہ آئیں۔

کانفرنس میں افغانستان، ترکی، ایران، روس، چین اور پاکستان کے اسپیکرز کے علاوہ پاکستان سےچئیرمین سینیٹ رضا ربانی بھی شریک ہوئے۔

چئيرمين سينيٹ نے کہا امريکا دہشتگردي کے خلاف جنگ ميں اپني ناکاميوں کا ملبہ پاکستاني افواج پرنہ ڈالے۔امريکا کے نائب صدرپرواضح کيا کہ پاکستان کسي کے اشارے پر چلنے نہيں۔ امریکا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کو نظر انداز کر رہا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ سب سے سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے بھرپور منہ توڑ جواب مل گیا۔

رضا ربانی نے فلسطين اور شام کي صورتحال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے مشرق وسطٰيٰ ميں امريکا کي پاليسياں تباہ کن قرار ديتے ہوئے کہا کہ امریکا مسلم ممالک بالخصوص مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔ رضا رباني نے اقوام متحدہ کي توجہ پھرکشمير کي جانب مبذول کروائي۔۔

نئی امریکی قومی سلامتی کے پالیسی سے متعلق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امريکا بھارت کو خطے کا پوليس مين بنانا چاہتا ہے۔ لگ رہا ہے لپ اسرائیل ، بھارت اورامریکا پرمشتمل نیا گٹھ جوڑ ابھرکرسامنے آرہا ہے۔ جبکہ پاکستان پڑوسي ملکوں سے مذاکرات کي بنياد پرپرامن تعلقات چاہتا ہے۔

CHINA

MAMNOON HUSSAIN

AYAZ SADIQ

RAZA RABBANI

Dr. Ali Ardeshir Larijani

Russian Federation

Six-nation Speakers' Conference

Speakers Conference

Vyacheslav V. Volodin

Zhang Ping

Tabool ads will show in this div