طاقت کےنشےمیں چورجنونی بھارتی وزیردفاع کی پاکستان کودھمکیاں
اسٹاف رپورٹ
نئی دہلی : بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر پاکستان کے ساتھ دنیا کو بھی فوجی طاقت سے دھمکانے لگے ہیں، بھارتی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں بولے بھارت نے اتنی بڑی فوج امن کا پاٹ پڑھانے کیلئے نہیں پال رکھی ہے۔
بھارت کی بڑی فوج سے بھلائی کی امید نہ رکھیں، طاقت کے نشے میں چور دیش دوسرے ملکوں پہ چڑھ دوڑھنے کو تیار ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے پھر بھڑکیاں مار دیں، پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو دئیے گئے انٹرویو تندوتیز جملوں کا استعمال کیا۔
بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت کی تیرہ لاکھ فوج امن کی تبلیغ کیلئے نہیں، ملکی دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، منوہرپاریکر پاکستان کیخلاف دہشتگردوں کے استعمال سے متعلق بیان پر بھی قائم ہیں، کہتے ہیں دہشتگردوں کو ہمنوا بنا کر مخالف دہشت گردوں کیخلاف استعمال کیا جانا چاہیے۔ سماء