سعودی عرب،مسجد میں دھماکا،تین افراد جاں بحق،حملہ آوربھی مارا گیا

اسٹاف رپورٹ


ریاض : سعودی عرب کی ایک اور مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک حملہ آور مارا گیا۔

سعودی عرب کے مشرقی حصے دمام میں نماز جمعہ کے دوران امام حسین نامی مسجد کے قریب دھماکا ہواجس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک حملہ آور مارا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا مسجد کی پارکنگ ایریا میں ہوا۔ حملہ آور مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران سیکیورٹی اہل کار نے اسے روکنے کی کوشش کی جس پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکار بھی جان سے گیا۔

 سعودی وزارت داخلہ کے مطابق برقع پہن کر آنے والے حملہ آور نے خود کو مسجد کے دروازے پر دھماکے سے اڑالیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ بھی سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد میں خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ سماء

میں

MQM

stages

proposals

Tabool ads will show in this div