کراچی میں چائنا کٹنگ ، ایم کیو ایم پاکستان سڑکوں پر نکل آئی

کراچی : ایم کیوایم پاکستان نے چائنا کٹنگ کے متاثرین کے حق میں پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ، فاروق ستار نے سندھ حکومت کو ورننگ دے دی کہتے ہیں کوئی بھی متاثرین سے گھر خالی نہیں کراسکتا، ایم کیو ایم پاکستان نے علامتی دھرنا بھی دیا۔

چائنا کٹنگ کے متاثرین کے حق میں ایم کیو ایم پاکستان سڑکوں پر نکل آئی، پریس کلب کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار بولے معاوضہ دیے بغیر ایک بھی گھر خالی نہیں ہونے دیں گے۔

میئر کراچی بھی بول پڑے کہنے لگے سندھ حکومت جانتی ہے چائنا کٹنگ کون کررہا ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے علامتی دھرنا دیا تو خواتین نے خوب سیلفیاں بھی بنائیں۔

ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت سندھ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سائیں سرکار اپنے ہی لوگوں کو زمینیں بانٹ رہی ہے جبکہ غریبوں کو بے گھر کررہی ہے۔ سماء

china cutting

Tabool ads will show in this div