ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلر رئیس مما ملائیشیا سے گرفتار

کراچی : ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر رئیس مما کو ملائیشیا میں انٹر پول کی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جلد پاکستان لایا جائے گا، رئیس مما ایم کیو ایم کا سب سے بڑا عسکری ونگ چلاتا تھا ۔

دہشت کی علامت رئیس مما قانون کی گرفت میں آگیا ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر کو انٹر پول پولیس نے ملائیشیا میں گرفتار کرلیا، رئیس مما کراچی آپریشن کے بعد پاکستان سے فرار ہوگیا تھا۔

سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کا ساتھی اور ایم کیو ایم کا سیکٹر انچارج بھی رہ چکا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کہتے ہیں رئیس مما کسی بھی پارٹی سے ہو بلا تفریق کارروائی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ نائن زیرو کے سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی نے انکشاف کیا تھا کہ رئیس مما چائنہ کٹنگ کی بڑی ٹیم چلاتا ہے ۔

رئیس مما کی نگرانی میں ٹارگٹ کلنگ کی آٹھ ٹیمیں کام کرتی تھیں، چکرا گوٹھ میں پولیس بس پر رئیس مما کی ٹیم نے حملہ کیا، ایس پی شاہ محمد کے قتل کی ہدایت بھی رئیس مما نے دی تھی، رئیس مما کے خلاف پچاس سے زائد کیس مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ سماء

ARRESTED

TARGET KILLER

Inter pol

Raees Mamma

Tabool ads will show in this div