جو لوگ اقتدار میں رہے وہی ملکی خرابی کا باعث ہیں، چیف جسٹس

کراچی : شہريوں کو غير معياري پاني فراہم کرنے پر عدالت برہم ہوگئی، سپريم کورٹ کي ايم ڈي واٹر بورڈ ، چيف سيکريٹري کي سرزنش، چيف جسٹس نے ريمارکس دئيے ملک کو سب سے ذیادہ نقصان برسراقتدار لوگوں نے پہنچایا ۔ سمندر ميں آلودہ پاني کي آميزش سے متعلق کيس کي سماعت ہوئی چيف جسٹس نے ريمارکس دئيے پاني کے بغير کوئي زندہ نہيں رہ سکتا صاف پاني اور صحت عوام کا بنيادي حق ہے، چيف سيکريٹري سندھ اور ديگر حکام کو کہا آپ مفلوج قوم پیدا کرنا چاہتے ہیں؟ خون میں جراثیم شامل کرنا چاہتے ہیں ؟ ميو اسپتال جانے پر مجھ پر تنقيد ہوئي جس کي مجھے کوئي پرواہ نہيں وہ حالات ديکھے ہيں جو ناقابل بيان ہے۔ چيف جسٹس نے سندھ حکومت کي بھي خوب کھنچائي کي ريمارکس دئيے بنيادي حقوق دينا حکومت کي ذمہ داري ہے ميں نتائج نہ دے سکوں تو مجھے مستعفي ہوجانا چاہيئے، ليڈر بننے کا شوق نہيں مگر عوام کو ان کا بنيادي حق دلائيں گے، عدليہ اپنا کام کر رہي ہے، بدقسمتي سے باقي ادارے نہيں کر رہے ۔ چيف جسٹس نے صاف کہہ ديا ہم کراچی کے لوگوں کیلئے نجات چاہتے ہیں، رخنہ ڈالنے والا کوئی بھی ہو، برداشت نہیں کریں گے، ٹينکرز مافيا کے پيچھے کون ہے ؟ کون بوتل کا پاني بيچ رہا سب مال بنانے ميں لگے ہيں۔

سپريم کورٹ نے پاني کے مسائل کے حل تک چيف سيکريٹري سندھ کے تبادلے کے خلاف حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے واٹر کميشن سے منسلک سيکريٹريز کے تبادلوں پر پابندي ختم کردي۔ سماء

water issue

Tabool ads will show in this div