کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی پلان جاری

قصور: پولیس نے کرسمس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان جاری کردیا،ضلع بھر میں 1500سے زائد پولیس آفیسراور اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور ذوالفقاراحمد نے کہا کہ ضلعی پولیس نے کرسمس ڈے کے موقع پر مسیحی برادری کے179چرچز کی فول پروف سکیو رٹی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ،جہاں پر1500سے زائد پولیس افسران واہلکاران کے علاوہ کرسچن کمیونٹی کے ولنٹیرز بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے تاکہ آنے والے ہر شخص کی شناخت بھی کی جا سکے۔ اسی طرح گرجا گھروں پر روف ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام سرکل آفیسرز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت کی کڑی نگرانی کریں گے اورموجود ہ ملکی صورتحال کے پیش نظر گرجا گھروں کے اردگرد اور مسیحی بستیوں میں بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔

علاوہ ازیں بازاروں ، شاہراہو ں اورتفریحی مقاما ت پارکوں پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظا ما ت کیے گئے ہیں ، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے اور چرچز کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کئے جارہے ہیں۔ سماء

Preparation

25 dec

Tabool ads will show in this div