اسرائیل کا غزہ پر حملہ، تین مقامات پر بماری
اسٹاف رپورٹ
غزہ : اسرائیل نے رات گئے غزہ پر حملہ کردیا، تین مقامات پر بمباری کی گئی، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی غزہ سے راکٹ فائر کئے جانے کا بہانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیل نے رات گئے غزہ ميں 3 مقامات پر بمباری کی اور بہانہ تراشہ کہ غزہ سے داعش کے ہمدردوں نے پہلے اسرائیل پر راکٹ داغے۔
اسرائیلی جارحیت سے غزہ حماس انتظامیہ کی 2 عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سماء