امن کی خواہش کمزوری نہ سمجھی جائے؛وزیراعظم

Dec 23, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/Pm-Shahid-Khaqan-Speech-Navy-Passing-Out-Ptv-sot-23-12.mp4"][/video]

کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ سمندری حدود کا تحفظ ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں لیکن امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔

پاک بحریہ اکیڈمی کراچی میں 108ویں مڈ شپ مین اورسترہویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خان عباسی نے کہا کہ خطے میں بالادستی کیلئے کوئی غیرحقیقی اقدام کامیاب ہوگا نہ ہی خطے میں امن اورخوشحالی کے مقصد کیلئے کوئی خدمت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے عوام امن اورخوشحالی چاہتے ہیں۔ پاکستان ہمسایہ ممالک سے پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے لیکن ہماری امن کی اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔پاکستان کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ پاکستان کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار اور قومی سلامتی کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے۔

پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے لیے وزیراعظم کا کہناتھا کہ کمیشن حاصل کرنے والوں کےلئے آج یادگار دن ہے، ان کیڈٹس کا اعتماد مضبوط ملکی دفاع کی علامت ہے۔ انہوں نے ملکی نظریے اورسرحدوں کاتحفظ کرناہے، سمندروں کے محافظ کے طور پر انہیں قوم کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کیلئے منوڑہ میں واقع پاک نیول اکیڈمی آمد پر وزیراعظم کااستقبال پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمودعباسی نے کیاجس کے بعد وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آج مجموعی طورپر ایک سوانتیس کیڈٹ پاس آؤٹ ہوئے جن میں دوست ممالک سعودی عرب ،اردن، مالدیپ، بحرین اور قطر سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

passing out parade

CADETS

Pakistan Naval Academy

PM shahid khaqan abbasi

108th passing out parade

Midshipmen

Tabool ads will show in this div