والدین کے ہوتے ہوئے بھی ننھا عثمان تنہا رہ گیا
فیصل آباد: والدين کے ہوتے ہوئے بھي ننھا عثمان تنہا رہ گيا، ماں باپ ميں عليحدگي ہوئي تو اِس پر امتحان شروع ہوگيا ۔
فيصل آباد کا ننھا عثمان ماں باپ کے ليےترس گيا، باپ کي شفقت چھن گئي ، ماں کي لوري ياد آتي ہے، والدين کي راہ تکتے عثمان کا ايک سال اور گزر گيا۔
ماں باپ ميں عليحدگي کے بعد کڑا امتحان والدين نے بيٹے کو تنہا چھوڑ ديا چائلڈ پروٹيکشن بيورو ميں عثمان اداس بیٹھا، بچہ عثمان دیگر بچوں کے ہمراہ ہنستے مسکراتے کھیلتے ہوئے مستیاں کرتے ہوئے۔
کیونکہ والدین میں علیحدگی ہوئی تو دونوں نے اپنی نئی دنیا بسا لی لیکن انکا جگر گوشہ دس سالہ عثمان چار سالوں سے راہ تک رہا ہے
اب چائلڈ پروٹیکشن بیورو ہی عثمان جیسے بے سہارا بچوں کا آشیانہ ہے، ہزار کے قریب بچے آئے جس میں پچاس فیصد بروکن فیملیز کے تھے والدین میں طلاق ہو گئی پھر انہوں نے دوسری شادی کر لی۔
اب کے برس بھی اس کے ساتھ نہ اس کے امی ابو ہیں نہ اس کی آپا خالہ ہے، سال بیت گا لیکن سوال یہی رہا یہ بچہ کس کا بچہ ہے یہ سارے جگ میں تنہا ہے۔ سماء