جعلی ڈگری پر بھارتی وزیر گرفتار

ویب ایڈیٹر:
نئی دلی:بھارت کے دارالحکومت نئی دلی کے وزیرقانون جعلی ڈگری ہولڈر نکلے، موصوف کا تعلق انصاف کا پرچار کرنے والی عام آدمی پارٹی سے ہے۔ پولیس نے جعلی ڈگری پر وزیر قانون جیتندرسنگھ طومارکو گرفتارکرلیا۔

عام آدمی پارٹی کے وزیرجیتندرسنگھ طومار پر الزام ہے کہ انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے جعلی ڈگریاں پیش کیں۔ پارٹی کے سینئیررہنما سنجے سنگھ نے جیتندر سنگھ کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

گرفتار وزیر کو'حوز خان' پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔ سنجے سنگھ نے مزید کہا ہے کہ جیتندر سنگھ کی گرفتاری پیشگی نوٹس کے بغیر عمل میں لائی گئی۔ سماء

Azadi March

vote

وزیر

جعلی ڈگری

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div