بنگلہ دیش کے بعد بھارتی فوج کی میانمار میں بھی دراندازی
اسٹاف رپورٹ
ممبئی : پاکستان میں بھارتی ايجنسی 'را' کی دہشت گردی کی خبريں تو سرگرم ہيں ہی اب میانمار میں بھارتی مداخلت کا راز بھی کھل گيا ہے، بھارتی فوج نے علیحدگی پسندوں کے تعاقب کا بہانہ بنا کر میانمار میں 50 نہتے افراد کو قتل کرديا۔
بنگالی حق تلفی کا بہانہ بنا کر مشرقی پاکستان میں جارحیت کرنے والے بھارت کے دوہرے معیار کا یہ عالم ہے کہ اپنے دیس میں حق اور آزادی مانگنے والوں کیلئے دہشت گرد بنا ہوا ہے۔
پاکستان میں 'را' کی دہشت گرد کارروائیاں نئی بات نہیں، اب بھارت نے پڑوسی ملک میانمار میں علیحدگی پسندوں کے بہانے مداخلت کا ارتکاب کیا، یونین منسٹر راج وردھن سنگھ کے بیان نے تہلکہ مچادیا۔
راج وردھن نے ٹویٹ کہا کہ وزیراعظم نریندر موودی نے فوج کو میانمار میں مداخلت اور علیحدگی پسندوں کے کیمپ ختم کرنے کا گرین سگنل دیا، آپریشن مکمل ہونے کے کئی گھنٹے بعد میانمار حکومت کو بتایا گیا۔
پہلے منوہر پاریکر کا پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف، پھر نریندر مودی کا مشرقی پاکستان میں مداخلت کا انکشاف پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ تھا مگر اب میانمار میں غیر قانونی در اندازی اور قتل و غارت اقوام متحدہ سمیت دنیا میں انسانی حقوق کے علمبردار ممالک کیلئے بھی سوچنے کا مقام ہے۔ سماء