دولت کی ہوس نے رشتے کا خون کردیا

گجرات : پیسے نہ لانے پر خاوند نے بیوی کو قتل کر دیا، قتل کے بعد ملزم فرار ہے۔

گجرات کے گاؤں بھاگووال میں میکے سے پیسے نہ ملنے پرخاوند نے مبینہ طور پر بیوی کو گلا دبا کرقتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں واقعہ کی اطلاع ملی،پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی، ایک ہی ملزم ہے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

محلہ داروں کا کہنا ہے کہ پہلی بیوی سے گھریلو ناچاقی کیوجہ سے طلاق دے دی، ابھی کچھ ماہ پہلے شادی ہوئی، ابھی بھی اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔

ثناء ایک پاؤں سے محروم تھی ملزم رفیق نے پیسوں کی لالج میں تین ماہ قبل شادی کی، میکے والوں نے خرچہ بند کیا تو اس نے مبینہ انتقامی کارروائی کی۔

مقتولہ کے بھائی نے پرچہ کٹوادیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سماء

WIFE

HUSBAND

Tabool ads will show in this div