میانمار نے بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا
ویب ایڈیٹر:
رنگون: بھارت کا جھوٹ ایک بار پھرپکڑا گیا۔میانمار کے صدارتی ترجمان نے بھارت کے یونین منسٹر کے بیان کی پرزور تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے ان کی حدود میں داخل ہوکر کوئی کارروائی نہیں کی ۔
میانمار کے صدارتی ترجمان کہتے ہیں بھارتی فوج نے ہماری سرزمین پر کوئی کارروائی نہیں کی نہ ہی ہم کسی باغی گروپ کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دیں گے ۔
بھارتی وزیر نے میانمار میں فوجی آپریشن کو جواز بنا کر پاکستان میں بھی ایسی ہی کارروائیوں کی گیدڑ بھبکی دی تھی لیکن اب میانمار کی جانب سے پرزور تردید آنے کے بعد بھارت کو اپنے وزیر کے جھوٹ کی وجہ سے جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
میانمار کے صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجی اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز نے کارروائی اپنی سرزمین پرکی ۔
واضح رہے کہ یونین منسٹر راج وردھن سنگھ کے بیان نے تہلکہ مچادیا تھا،ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں راج دھون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر موودی نے بھارتی فوج کو میانمار میں مداخلت اور علیحدگی پسندوں کے کیمپ ختم کرنے کا گرین سگنل دیا، آپریشن میں 50 افراد کو قتل کیا گیا اور آپریشن مکمل ہونے کے کئی گھنٹے بعد میانمار حکومت کو بتایا گیا۔ سماء